نظام وصیت

by Other Authors

Page 133 of 260

نظام وصیت — Page 133

133 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ بہشتی مقبرہ میں دفن ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے بہشتی مقبرہ میں دفن ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑا انعام ہے۔بہشتی مقبرہ کا قیام گوایک بڑا سستا سودا ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ موصوں کے لئے بہت ڈرنے کا مقام ہے۔پس یہ انعام کا معاملہ ہے۔احتساب اور سزا دینے کا معاملہ نہیں پھر یہ بات بھی محل نظر ہے کہ جو دوسرے قبرستان میں جائے گا اللہ تعالیٰ اسے معاف نہیں کرے گا خدا کی خدائی میں نہ دخل دینا چاہیے اور نہ اس کے متعلق سوچنا چاہیے۔ہم نے ظاہری طور پر سوچنا ہے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے بہشتی مقبرہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے اور اس میں وہی شخص داخل ہوتا ہے جس نے اپنی زندگی کا آخری امتحان کامیابی کے ساتھ پاس کر لیا اور اسی کو انجام بخیر کہتے ہیں۔رپورٹ مجلس مشاورت 1972ء صفحہ 185) اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے نزدیک بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے کے قابل نہیں اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے نزدیک اس قابل نہیں کہ وہ بہشتی مقبرہ میں دفن ہوتو اللہ تعالی بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے سے روکنے کے لئے کئی تدبیریں کر سکتا ہے۔ایک یہ تدبیر ہے کہ اس کی چھپی ہوئی کوئی بدی ظاہر کر دے۔خدا تعالیٰ بڑا غفار ہے۔اس واسطے خواہ مخواہ اپنے اعمال پر فخر نہیں کرنا چاہیے۔پتہ نہیں ہماری کتنی کمزوریاں اور غفلتیں ہیں جن پر پردہ پڑا رہتا ہے۔لیکن اگر کوئی شخص ایسا ہو کہ خدا تعالیٰ فیصلہ کرے کہ یہ شخص بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے کے قابل نہیں ہے تو اس کی ایک بدی سے پردہ ہٹا دیتا ہے اور اسطرح اس کی بدنامی ہوگی اور وہ بہشتی مقبرہ میں دفن ہی نہیں ہوگا۔رپورٹ مجلس مشاورت 1972ء صفحہ 197 ) موصی کا معاہدہ اللہ تعالیٰ سے ہے موصی کا چونکہ معاہدہ صدرانجمن احمدیہ سے نہیں ہے۔موصی کا معاہدہ اللہ تعالیٰ سے ہے اور چونکہ مادی