نظام وصیت — Page 129
129 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ بعض وصیتیں منسوخ بھی ہو سکتی ہیں۔گو میرا یہ عقیدہ ہے۔کہ جولوگ ہماری نظروں میں کمزور ہوں لیکن وہ مقبرہ میں داخل ہو جائیں۔تو یہ ہماری نظروں کی غلطی ہوگی۔اور اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہی درست ہوگا۔اور اگر ہم نے اپنے صحیح علم کے مطابق فیصلہ نہیں کیا۔تو گو اس میں داخل ہونے والا تو جنتی ہو جائیگا۔لیکن ہم نے اپنے لئے دوزخ خرید لیا۔پس مقبرہ بہشتی کی اصل غرض روپیہ نہیں بلکہ اچھے اعمال اور تقویٰ اور قربانی ہے چونکہ جب ہم کہتے ہیں، کہ ایک شخص ہمارے علم میں متقی ہے۔تو ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد کسی زمانہ میں وہ متقی نہ رہے۔پس ہم اس کے متعلق ایسی شرائط لگا دیتے ہیں۔کہ جن سے آئندہ بھی ہمیں اس کے ایمان کا پتہ لگتا ر ہے اور اس کے ایمان کے بارہ میں اس کے حال سے ہم گواہی لیتے رہتے ہیں۔چنانچہ جب اس کی مالی قربانی ایک طرف اور ظاہری حالات دوسری طرف اس کی نیکی پر گواہی دیتے ہیں۔اور بتاتے ہیں کہ جس طرح اس کی ابتدا اچھی تھی ، انتہاء بھی اچھی ہے۔(رپورٹ مجلس مشاورت 1939 ء صفحہ 129 130 )