نظام وصیت

by Other Authors

Page 181 of 260

نظام وصیت — Page 181

181 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ آئندہ نسلیں اسکی قربانی کا حال دیکھ کر اس کے لئے دعائیں کریں وصیت کی بنیا د وہ روح ہے جس کے پیش نظر حضرت مسیح موعود نے جاری فرمایا اور وہ روح یہ ہے کہ وہی شخص موصی کہلائے گا جود ینی عمل اور اعتقادات کے لحاظ سے بھی صف اول پر ہواور مالی قربانی میں بھی ایسی شاندار قربانی پیش کرنے والا ہو کہ آئیندہ نسلیں اس کی قربانی کا حال دیکھ کر اس کے لئے دعائیں کریں۔(رپورٹ مجلس مشاورت 1983ء صفحہ 142,141 ) ایک تمسخر آمیز شکل ایک اور شکل یہ ہے کہ ایک آدمی انتظار کر رہا ہے کہ اپنی ساری ذمہ داریوں سے فارغ ہو جائے اور جب اس کی آمد خوب تھی اس وقت وصیت نہ کروائے جب جائیدادیں اپنے پاس تھیں اس وقت وصیت نہ کر وائے جب وہ سب کچھ تقسیم کر بیٹھے پھر وہ موصی بن جائے اور اس قاعدے کی رو سے میں داخل ہو کہ اب تو میری کوئی آمد نہیں ہے۔وصیت کا میرا حق ہے اس لئے مجھ سے کچھ نہ لیا جائے تو یہ ساری تمسخر آمیز شکلیں بن جاتی ہیں۔رپورٹ مجلس مشاورت 1983 صفحہ نمبر 147 ) موسیان اور کے متعلق قیمتی نصائح مقامات مقدسه قادیان کی ضرورت کے لئے مالی تحریک (خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 1986ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لا بَيْعٌ فِيهِ و پھر فرمایا: خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةٌ - وَالْكَافِرُونَ هُمُ الظَّالِمُون - (البقرة: 255) یہ آیت کریمہ جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ یہ نصیحت فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان