نظام نو

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 94 of 129

نظام نو — Page 94

۳۴ عوام کی حکومت جو جمہوریت سے مختلف ہے ) پیدا کی اور فوز ویت نے بونا پارٹ " جیساجبار پیدا کیا۔اسی طرح زار نے بالشوزم پیدا کی اور اسے کامیاب بنایا اور بالشوزم تھوڑے ہی عرصہ میں کمزور ہو کر پھر ایک نیا جبار پیدا کر دیگی۔اسی طرح بالشوزم میں یہ نقص ہے کہ ملک کے ایک حصہ کو خواہ مخواہ دشمن بنالیا گیا ہے اور اس سے دشمنوں کا سا سلوک شروع کر دیا گیا ہے یعنی سب پرانے خاندانوں اور علمی خدمت کرنے والے لوگوں کو دشمن بنالیا گیا ہے۔اسلام کی سکیم ان سب سے مختلف ہے اسلام نے اول تو ان تینوں تحریکوں کے خلاف یہ نظریہ پیش کیا ہے کہ آرام کے وہ معنے نہیں جو تم کہتے ہو یعنی تم تو آرام کی زندگی کے یہ معنے لیتے ہو کہ سب کے لئے یکساں تعیش کے سامان پیدا کئے جائیں ، سب کے لئے سنیما میں جانے کے راستے کھلے ہوں ، سب کے لئے کھیلیں اور تماشے دیکھنے ممکن ہوں مگر اسلام نے آرام کی زندگی کا مفہوم یہ لیا ہے کہ امیروں کو بھی ان تعیش کے سامانوں میں نہ پڑنے دیا جائے اور اس طرح بنی نوع انسان کو مساوات کی طرف لایا جائے۔اصل غرض تو آرام ہے۔مگر اسلام آرام کے ساتھ ہی اخلاق اور معیار شرافت کو بھی بلند کرنا چاہتا ہے۔پھر آرام کے متعلق اسلام اور ان تحریکات کے نظریوں میں یہ بھی فرق ہے کہ انہوں نے تعیش کے سامان بڑھا کر آرام حاصل کرنا چاہا ہے اور اسلام کہتا ہے کہ ہم تمہیں صرف ضروریات زندگی دینگے تعیش کی چیزیں نہیں دینگے گویاوہ تفتیش کے سامانوں کی بجائے سب کے لئے یکساں سادہ زندگی پیش کرتا ہے اسی لئے اسلام نے ناچ گانے اور شراب وغیرہ کو حرام قرار دیا ہے۔انگلستان میں جب غرباء شور مچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں بڑی تکلیف ہے تو دلیل یہ دیتے ہیں کہ ہم غریبوں کو شراب کے صرف دو گلاس پینے کو ملتے ہیں اور امیر آدمی دس دس گلاس شراب پی جاتا ہے اور گورنمنٹ کہتی ہے کہ تمہارا مطالبہ بالکل بجا اور درست ہے ہم تمہیں بھی دس دس گلاس شراب مہیا کر کے دینگے مگر اسلام کہتا ہے کہ ہم تمہاری اس شکایت کا اس رنگ میں ازالہ کرینگے کہ تمہارے دو گلاس بھی چھین لیں گے اور امیروں کے دس گلاس بھی چھین لیں گے کیونکہ یہ چیزیں جسم اور روح کے لئے مضر ہیں۔اسی طرح وہاں اگر غرباء 94