نظام نو

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 125 of 129

نظام نو — Page 125

احمدیت یعنی حقیقی اسلام ۲۳۲ ۲۳۳ مطبوعہ ۱۹۷۷ء البقرة: ہٹلر: Hitler Adolf (۱۸۸۹ء ۱۹۴۵ء) جرمنی کا آمر مطلق۔نازی پارٹی کا بانی ، پہلی عالمی جنگ کے بعد چند شورش پسندوں سے مل کر میونخ میں نازی مزدور پارٹی کی بنیادرکھی ۱۹۳۳ء میں اسے آمریت کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔ہٹلر جرمنی کے تمام شعبوں کا مختار بن گیا۔نازی پارٹی کے مخالفین کو کچل دیا گیا۔اس کی پالیسیاں بالآخر دوسری عالمی جنگ پر منتج ہوئیں۔۱۹۴۱ء میں روس کے محاذ پر ہٹلر نے جنگ کی خود کمان کی۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۸۴۶ مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لاہور ) گوئرنگ: Gering (۱۸۹۳ء۔۱۹۴۶ء) جرمنی کا نازی لیڈر، پہلی عالمی جنگ میں فضائی فوج کا ہیرو، شروع میں ہی نازیوں کے ساتھ مل گیا۔۱۹۳۳ء میں جرمنی کا وزیرمحکمہ پرواز اور پروشیا (Prussia) کا وزیر اعظم۔خفیہ پولیس کی بنیاد اسی نے رکھی جس کا ۱۹۳۶ء تک سر برادر رہا۔جرمنی کا معاشی نظام آمرانہ اختیارات سے چلایا۔ہٹلر نے اسے اپنا جانشین نامزد کیا۔دوسری عالمی جنگ میں ہمہ گیر فضائی جنگ کا ذمہ دار تھا۔۱۹۴۵ میں امریکی فوج کے آگے ہتھیار ڈالے۔جنگی جرائم میں سب سے بڑ الملزم ثابت ہونے پر سزائے موت پائی مگر پھانسی سے قبل خود کشی کر لی۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۲۹۴ مطبوعہ ۱۹۸۸ ءلاہور ) بونا پارٹ : نپولین اول کا خاندانی نام۔نپولین کے خاندان کے متعدد معروف افراد کے ناموں کے ساتھ بونا پارٹ کا لفظ لکھا ہے گویا یہ نپولین کے خاندان کا ٹائٹل ہے۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۲۷۲ مطبوعہ ۱۹۸۷ ء لا ہور ) البقرة: ١٩٦ مسولینی بینی ٹو: (MussoIni-Benito) (۱۸۸۳ء ۱۹۳۵ء ) اطالوی آمر۔یہ ایک لوہارکا بیٹا تھا۔ابتدائی دنوں میں اُستاد اور صحافی کا کام کیا۔سوشلسٹ کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا۔پہلی جنگِ عظیم کے دوران اطالیہ کی جنگ میں مداخلت کی۔وکالت کی پاداش میں ۱۹۱۴ ء میں سوشلسٹ تحریک سے نکال دیا گیا۔۱۹۱۹ء میں اپنی جماعت بنائی۔اکتوبر۱۹۲۲ء میں شاہ اٹلی اور فوج نے اسے وزیر اعظم کے عہدے پر نامزد کیا۔125 ۳۲ ۳۳ ۳۴ ۳۵ ۳۶