نظام نو

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 126 of 129

نظام نو — Page 126

را ۱۹۲۵ء میں اس نے آمرانہ اختیارات سنبھال لئے۔۱۹۲۶ء میں تمام مخالف جماعتوں کو خلاف قانون قرار دے دیا۔۱۹۳۵ء میں ایتھوپیا پر قبضہ کیا۔۱۹۳۹ء میں البانیہ پر قبضہ کیا۔اس حکمت عملی کے باعث وہ نازیوں کے بڑا قریب ہو گیا۔جون ۱۹۴۰ء میں جنگ عظیم دوم میں شامل ہوا۔اتحادیوں نے سلی پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا جس کے نتیجہ میں اس کی ساکھ ختم ہوگئی۔جولائی ۱۹۴۳ء میں فسطائیوں کی گرینڈ کونسل نے اسے استعفی پر مجبور کیا پھر گرفتار کر لیا گیا۔۱۵ستمبر ۱۹۴۳ء کو جرمن ہوائی جہاز سے رہا کرا کر جرمنی لے گئے۔لیکن پھر اس نے شمالی اٹلی میں جمہور یہ فسطائیہ کے نام سے متوازی حکومت بنالی۔اپریل ۱۹۴۵ میں اسے اپنی داشتہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔دونوں کو گولی ماردی گئی۔اس کی لاش میلان لے جائی گئی جہاں اسے سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔الوصیت صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱۹) اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۵۶۵ مطبوعہ ۱۹۸۸ ءلاہور ) مسٹر چرچل : Sir Winston-Leonard-Spencer, Churchill( ۳۰ نومبر ۱۸۷۴ء ۲۴ جنوری ۱۹۶۵ء) برطانوی سیاستدان۔سپاہی، مصنف، ہندوستان ،سوڈان ، جنوبی افریقہ کے معرکوں میں شریک رہا۔۱۹۰۰ ء میں پارلیمنٹ کا رکن بنا۔۱۹۴۰ء سے ۱۹۴۵ ء تک وزیر اعظیم رہا۔۱۹۵۱ء تا ۱۹۵۵ دوباره وزیر اعظیم رہا۔متعدد کتابیں لکھیں۔۱۹۵۳ میں ادبی نوبل پرائز حاصل کیا۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد صفحیم ۵۱ مطبوعہ ۱۹۸۷ ءلاہور ) روز ویلٹ Theodorer Roosevelt (۱۸۵۸ء۔۱۹۱۹ء) نیویارک کا گورنر، ۱۹۰۱ء میں امریکہ کا نائب صدر ۱۹۰۱ء سے ۱۹۰۹ء تک صدر میکنی کی موت پر امریکہ کا صدر بنا۔تاریخ ، شکار جنگلی جانوروں اور سیاسیات کے متعلق کتب لکھیں۔۱۹۰۶ ء میں امن کا نوبل پرائز حاصل کیا۔(اردو جامع انسائکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۶۷۹ مطبوعہ ۱۹۸۷ ءلاہور ) احمدیت: اس سے مراد حضرت مصلح موعود کی کتاب "احمدیت یعنی حقیقی اسلام ہے۔حضرت مصلح موعود نے یہ کتاب میلے کا نفرنس کے لئے تحریرفرمائی۔چوہدری سرحد ظفر اللہ خان صاحب نے حضرت مصلح موعود کی موجودگی میں اس کتاب کا خلاصہ کا نفرنس میں پیش کیا۔126