نظام نو — Page 119
وقت تک کہ وصیت کا نظام مضبوط ہو اس ذریعہ سے جو مرکزی جائیداد پیدا ہو اس سے تبلیغ احمد یہ کو وسیع کیا جائے اور تبلیغ سے وصیت کو وسیع کیا جائے۔نظام کو کے قریب ترلانے کا ذریعہ پس جوں جوں تبلیغ ہوگی اور لوگ احمدی ہونگے وصیت کا نظام وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جائیگا اور کثرت سے اموال جمع ہونے شروع ہو جائیں گے۔قاعدہ ہے کہ شروع میں ریل آہستہ آہستہ چلتی ہے مگر پھر بہت ہی تیز ہو جاتی ہے اسی طرح اگر خود دوڑنے لگو تو شروع کی رفتار اور بعد کی رفتار میں بڑا فرق ہوتا ہے پس وصیت کے ذریعہ اسوقت جو اموال جمع ہورہے ہیں اُنکی رفتار بیشک تیز نہیں مگر جب کثرت سے احمدیت پھیل گئی اور جوق در جوق لوگ ہمارے سلسلہ میں داخل ہونے شروع ہو گئے اُسوقت اموال خاص طور پر جمع ہونے شروع ہو جائیں گے اور قدرتی طور پر جائیدادوں کا ایک جتھا دوسری جائدادوں کو کھینچنا شروع کر دیگا اور جوں جوں وصیت وسیع ہوگی کا دن انشاء اللہ قریب سے قریب تر آجائیگا۔تحریک جدید کے لئے بطور ا رہاص کے ہے غرض تحریک جدید گو وصیت کے بعد آئی ہے مگر اس کے لئے پیشرو کی حیثیت میں ہے گویا وہ نظام اس کے مسیح کے لئے ایک ایلیاہ نبی کی حیثیت رکھتی ہے اور اُس کے ظہور مسیح موعود کے غلبہ والے ظہور کے لئے بطور ا رہاص کے ہے ہر شخص جو تحریک جدید میں حصہ لیتا ہے وصیت کے نظام کو وسیع کرنے میں مدددیتا ہے اور ہر شخص جو نظام وصیت کو وسیع کرتا ہے وہ کی تعمیر میں مدد دیتا ہے۔خلاصہ یہ کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے وصیت حاوی ہے اس تمام نظام پر جو اسلام نے قائم کیا ہے۔بعض لوگ غلطی سے یہ خیال کرتے ہیں کہ وصیت کا مال صرف لفظی اشاعت اسلام کیلئے ہے مگر یہ بات درست نہیں وصیت لفظی اشاعت اور عملی اشاعت دونوں کے لئے ہے جسطرح اس 119