نظام نو — Page 30
ملک کے امیروں کو لوٹ لیں گے تب بھی ہمارا اقتصادی معیار زیادہ بلند نہیں ہوگا کیونکہ ہمارا ملک پہلے ہی غریب ہے اور اس کے پاس دولت بہت کم ہے اور تھوڑی دولت کی تقسیم ملک کے افراد کو آسودہ حال نہیں بنا سکتی۔فرض کرو سوغرباء ہوں اور پچاس روپے ہوں تو ہر غریب کو آٹھ آٹھ آنے ملیں گے مگر آٹھ آنے سے اس کی مالی حالت سدھر نہیں سکتی پس انہوں نے غرباء سے کہا کہ ہمارے ملک پہلے سے غریب ہیں اگران میں بالشویک تحریک آبھی جائے تب بھی سارے ملک کا اقتصادی معیار اتنا بلند نہیں ہوگا جتنا کہ بغیر بالشوزم کے انگلستان، فرانس اور امریکہ میں ہے پس بالشوزم ان ممالک کے لئے زہر قاتل ثابت ہوگی ہاں اگر فیسزم اور ناٹسزم کی جارحانہ پالیسی کو تسلیم کر لیا جائے تو ایک طرف تو ان کا طاقت پکڑنے والا نظام امریکہ، انگلستان اور فرانس کو شکست دے کر اُن کی دولت کو کھینچ لائیگا اور دوسری طرف دوسرے ممالک پر قبضہ کر کے اُن کی دولت سے ان ممالک کو مالا مال کیا جا سکے گا۔نتیجہ یہ ہوگا کہ دولت کی فراوانی کے بعد نیشنل سوشلسٹ حکومت کے نظام کے ماتحت غرباء کی حالت اس سے کہیں بہتر ہوگی جتنی کہ بالشویک رواج کے ماتحت ہو سکتی ہے کیونکہ تھوڑی دولت کی تقسیم آخر ملک کے ہر فرد کو آسودہ نہیں بنا سکتی مگر زیادہ دولت کی تقسیم نیشنلسٹ انتظام کے ماتحت ملک کے تمام افراد کو زیادہ سکھیا بنادیگی۔اٹلی اور جرمنی میں نائسزم اور فیزم کی قبولیت یہ سارے نظریے ایسے تھے کہ باجود اسکے کہ اٹلی، جرمنی اور سپین میں بالشوزم کے ایجنٹ موجود تھے ،لوگوں نے ناٹزم اور فیسزم کی طرف توجہ کرنی شروع کر دی کیونکہ انہوں نے کہا ہمارا پیٹ فیسزم اور نائسزم سے زیادہ بھرتا ہے بالشوزم سے زیادہ نہیں بھرتا۔پس انہوں نے اپنے ملک کے لیڈروں کو طاقت دینے کا تہیہ کر لیا تا کہ وہ انگلستان ، فرانس اور امریکہ کو شکست دے کر ان ملکوں کی دولت کو کھینچ لائیں اور جرمنی اٹلی اور سپین میں تقسیم کر دیں۔30