نظام نو

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 31 of 129

نظام نو — Page 31

بالشوزم کے خلاف پروپیگنڈے کا پانچواں ذریعہ یعنی بیرونی اقتدار کے ماتحت مذاہب کو مٹانے کی کوشش یہ جو نیشنل سوشلزم والے لوگ تھے انہوں نے ایک اور بات بھی پھیلائی اور وہ یہ کہ جس طرح بالشویک تحریک کے ذریعہ امریکہ، انگلستان اور فرانس والے ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں اسی طرح یہ مالدار اقوام اپنے بیرونی مذہبی اثر سے ملک میں تفرقہ پیدا کئے رکھتی ہیں اس لئے کوئی ایسا مذہب ملک میں مقتدر نہیں ہونا چاہئے جو بیرونی اقتدار کے اثر کے نیچے ہو۔چنانچہ اسی بنا پر ہٹلر نے رومن کیتھولک اور یہودی مذہب کو مٹانا شروع کیا بلکہ اس ڈر سے کہ آئندہ اسرائیلی نسل کے لوگ بالشوزم کا اثر نہ پھیلائیں کیونکہ روس میں اسرائیلیوں کو اقتدار حاصل ہے اس نے عیسائی اسرائیلیوں کو بھی تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ہٹلر یہودیوں کا اسی لئے مخالف ہے کہ اس کا اصل یہ ہے کہ ایسے تمام مذاہب جن کے مرکز جرمنی سے باہر ہیں انہیں ملک میں طاقت پکڑنے نہیں دینا چاہئے۔یہی بنا اس کی رومن کیتھولک سے مخالفت کی ہے۔باقی لوگوں کا چونکہ باہر کوئی مذہبی مرکز نہیں اس لئے وہ سمجھتا ہے اُن کی نگاہ جرمنی سے باہر کسی اور طرف نہیں اٹھے گی۔گویا اُن کا جو مذہب ہوگا اس میں وہ منفرد ہونگے خواہ اس میں کس قد روحشیانہ احکام کیوں نہ پائے جاتے ہوں۔بیرونی اقتدار کے ماتحت مذاہب کو مٹانے کی کوششوں کا نتیجہ اس اثر کے ماتحت جرمنی میں ایسی مذہبی تحریکیں شروع ہوگئی ہیں جو پرانے اصنام پرستی کے عقائد کی طرف لوگوں کو لے جاتی ہیں چنانچہ ایک تحریک جس میں جنرل لوڈن ڈروف اور اُن کی بیوی نے بہت سرگرمی دکھائی ، یہ ہے کہ پرانے زمانہ میں جرمن کتے کی پوجا کیا کرتے تھے اب پھر جرمنوں کو اسی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہ ہٹلر کی اسی تعلیم کا نتیجہ ہے کہ ایسا طریق اختیار کرو کہ کوئی قوم اپنے بیرونی مذہبی اثر سے ملک میں تفرقہ پیدا نہ کر سکے اور چاہئے کہ کوئی ایسا مذ ہب ملک میں نہ 31