نظام نو — Page 18
مارٹو و کا خیال کہ سزائے موت بالکل ہٹا دی جائے پھر مارٹو ونٹی گورنمنٹ میں سوشلسٹ اصول کے ماتحت چاہتا تھا کہ سزائے موت کو بالکل ہٹا دیا جائے لیکن لینن نے اس بات پر زور دیا کہ میں مانتا ہوں کہ پھانسی کی سزا نہیں ہونی چاہئے لیکن اسوقت اگر یہ بات قانون میں داخل کر دی گئی تو زار کو پھانسی پر لٹکایا نہیں جاسکے گا اور لینن کا خیال تھا کہ زارا گر معطل ہو کر بھی زندہ رہے تو حکومت نہیں چل سکتی اس لئے لینن نے کہا کہ خواہ صرف زار کی جان لینے کے لئے موت کی سزا کی ضرورت ہو تب بھی یہ قائم رہنی چاہئے۔گویا زار کی دشمنی اُس کے دل میں اتنی بڑھی ہوئی تھی کہ اُس نے کہا اگر خالی زار کو پھانسی کے تختہ پر لٹکانے کے لئے اس قانون کی ضرورت ہو تب بھی یہ قانون ضرور قائم رہنا چاہیئے۔ان اختلافات کا نتیجہ یہ ہوا کہ لینن کو زیادہ ووٹ ملے اور اُس کے ساتھیوں کو پارٹی کی رہنمائی کا حق دیا گیا اور اپنی کثرت کی وجہ سے وہ بالشویک کہلائے اور اُن کے مخالف اپنی قلت کی وجہ سے مینشو یک کہلائے۔زار کے ہٹنے پر پہلے مینشو یک حکومت پر قابض ہوئے کیونکہ ملک کی دوسری پارٹیاں اُن کی حکومت کو اپنے لئے زیادہ آرام دہ بجھتی تھیں پھر بالشویک نے اُن کو دبا کر اپنی حکومت قائم کر لی۔بالشوزم کے چھ اقتصادی اصول اور اُن کے نتائج اب میں بتاتا ہوں کہ بولشویک کے اقتصادی اصول کیا ہیں؟ یاد رکھنا چاہیئے کہ ان اقتصادی اصول کو وضع کرنے کا سب سے بڑا محرک یہی تھا کہ کسی طرح غریب اور امیر کا فرق جاتا رہے۔جسطرح بیمار ہونے پر ایک امیر کو دو ملتی ہے اسی طرح غریب کو دوا ملے جس طرح امیر کو کپڑا میسر آتا ہے اسی طرح غریب کو پہننے کے لئے کپڑا میسر آئے ، جسطرح امیر پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہے اسی طرح ہر غریب پیٹ بھر کر کھانا کھائے اور کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔اسی طرح 18