نظام خلافت — Page 67
67 میں ایمان لانے والے اور اعمال صالحہ بجالانے والے ہوں گے۔خدا ان لوگوں کو عقل اور سمجھ عطا کرے اور وہ اس حقیقت کو پالیں کہ انعام خلافت سے ان کی مسلسل محرومی ان کو یہ واضح پیغام دے رہی ہے کہ جب تک وہ خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان نہیں لاتے ان کا دعویٰ ایمان بالکل باطل ہے اور یہی وجہ ہے کہ عملی دنیا میں بھی وہ مــن حيـث الـجـمـاعـت اعمال صالحہ کی نعمت سے محروم چلے آتے ہیں اور خلافت کے بابرکت انعام سے بھی۔جب تک ان کا یہ انکار جاری رہے گا اس وقت تک یہ محرومیاں ان کے ساتھ ساتھ رہیں گی اور کبھی ان کا پیچھانہیں چھوڑیں گی ! برکات خلافت کے جلوے جماعت احمدیہ کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ قدرتِ ثانیہ کے ان مظاہر عالی مرتبت کی قیادت اور راہنمائی میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جماعت احمد یہ ترقی کی بلند سے بلند تر منزلیں طے کرتی چلی جارہی ہے۔آج ساری دنیا میں جماعت احمد یہ کو ایک منفرد اور ممتاز ، عالمی تشخص حاصل ہے۔تبلیغ اسلام تعلیم اور بے لوث خدمت انسانیت کے میدانوں میں جماعتِ احمدیہ کی مساعی کی ایک دنیا معترف ہے۔محبت و پیار، امن وسلامتی اور ملکی قوانین کی پابندی کی اعلیٰ اقدار کی وجہ سے یہ جماعت ساری دنیا میں اسلام کی حسین تعلیم کی علمبردار ہے۔قرآن مجید اور اسلامی