نظام خلافت — Page 45
45 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارتَضى لَهُم وَلَيُبَدٌ لَنْهُم مِّنْ خَوْفِهِمْ أَمَنَّا طَ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُوْنَ بِي شَيْئًا طَ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (النور : ۵۶) میری تقریر کا عنوان ہے : اور ہماری ذمہ داریاں حضرات ! وہ با برکت آسمانی نظام قیادت ہے جو اللہ تعالیٰ جماعت مومنین کو ان کی روحانی بقاء اور ترقی کے لئے عطا فرماتا ہے۔یہ ایک عظیم انعام ہے جو ایمان اور عملِ صالح کی بنیادی شرائط سے مشروط ہے۔اس خدائی موہبت کی حیثیت ایک حبل اللہ کی ہے۔اس خدائی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا جماعت مومنین کے لئے ان کے ایمان کی تصدیق بھی ہے اور امن و امان اور روحانی ترقیات کی ضمانت بھی۔حق یہ ہے کہ اسلام کی ترقی اور سر بلندی اس با برکت سے وابستہ ہے۔خلافت کیا ہے؟ الغوی لحاظ سے خلافت کے لفظی معنی نیابت اور جانشینی کے ہوتے ہیں۔