نظام خلافت — Page 46
46 اصطلاحاً خلیفہ سے مراد نبی کا قائمقام اور اس کا جانشین ہوتا ہے۔علامہ بیضاوی نے اپنی تفسیر میں لکھا ہے:۔الْخَلِيفَةُ مَنْ يَخْلِفُ غَيْرَهُ، وَيَنُوبُ مَنَابَهُ ( تفسیر بیضاوی جلد 1 صفحه 59) کہ خلیفہ وہ ہے جو کسی دوسرے شخص کے بعد آئے اور اس کی قائمقامی کرے۔علامہ ابن اثیر نے لکھا ہے: الْخَلِيفَةُ مَنْ يَقُومُ مَقَامَ الذَّاهِبِ وَيُسَمُّ مَسَدَّه ( النهاية جلد 1 صفحه 315) خلیفہ اس کو کہتے ہیں جو کسی جانے والے کی جگہ پر کھڑا ہو اور اس کے جانے کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے والا ہو۔سید نا حضرت اقدس مین پاک علیہ السلام نے فرمایا: " خلیفہ کے معنی جانشین کے ہیں جو تجدید دین کرے۔نبیوں کے زمانہ کے بعد جو تار یکی پھیل جاتی ہے اس کو دور کرنے کے واسطے جوان کی جگہ آتے ہیں انہیں خلیفہ کہتے ہیں نبوت و خلافت ( ملفوظات جلد ۴ صفحه ۳۸۳ خالقِ کائنات اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور بنی نوع