نظام خلافت

by Other Authors

Page 102 of 112

نظام خلافت — Page 102

102 فرمائی ہے کہ دیکھو میرے ساتھ اور میرے بعد میرے خلفاء کے ساتھ اگر تم نے تعلق پختہ رکھا اور اطاعت کا حق ادا کیا تو تب ہی تم سرسبز اور شاداب رہ سکو گے وگرنہ جو تعلق منقطع کرے گا وہ درخت کے زرد پتوں کا انجام دیکھ لے اور عبرت پکڑے۔اختتامیه میرے بھائیو اور بہنو! میرے عزیز و اور بزرگو! آئیے ذرا دیکھیں کہ ہمارے اسلاف نے اطاعت و فدائیت کے کیسے اعلیٰ نمونے قائم فرمائے اور ساتھ کے ساتھ اپنا بھی جائزہ لیتے جائیں کہ وہ کس مقام پر تھے صلى الله اور ہم کس جگہ پر ہیں۔آئیے ذرا دیکھیں کہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی علی کے صحابہ کرام نے کس طرح پروانہ صفت شمع رسالت کا طواف کیا۔اطاعت اور فدائیت میں وہ نمونے دکھائے کہ جیتے جی اللہ تعالیٰ سے یہ پروانہ ء خوشنودی حاصل کر لیا که رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوَاعَتُهُ خدا ان سے راضی اور وہ اپنے مولی سے خوش۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی۔آگے بھی اور پیچھے بھی اور دشمن اس وقت تک آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک ہماری لاشوں کو روندتے ہوئے نہ آئے۔تاریخ شاہد ہے کہ وفا کے پتلوں نے واقعی ایسا کر دکھایا۔ایک صحابی اس جانفشانی سے لڑے کہ جسم کے سترٹکڑے ہو گئے اور انگلی کے ایک پورے کو دیکھ کر اس شہید کی بہن نے اپنے بھائی کو پہچانا۔