نظام خلافت

by Other Authors

Page 103 of 112

نظام خلافت — Page 103

103 ایک موقع پر رسول پاک ﷺ نے مسجد میں کھڑے صحابہ سے فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔کلی میں آتے ہوئے عبد اللہ بن رواحہ و ہیں بیٹھ گئے کہ یہ حکم رسول کان میں پڑ گیا ہے ایسا نہ ہو کہ اس کی تعمیل میں ایک لمحہ کی بھی تاخیر ہو جائے اور کون جانتا ہے کہ اگلے لمحے کیا ہو جائے۔حرمت شراب سے قبل ایک جگہ شراب کا دورز وروں پر تھا کہ منادی کی آواز آئی کہ خدا کے رسول نے شراب کے حرام ہونے کا اعلان کیا ہے۔جذبہ اطاعت ذہنوں میں اسقدر راسخ ہو چکا تھا کہ شراب کے نشہ کے باوجود ایک صحابی اٹھے اور لاٹھی سے شراب کا مٹکا چکنا چور کر دیا کہ بس حکم آگیا ہے اب تا خیر کیسی؟ پھر دیکھو کہ رسول ہاشمی ﷺ کے غلام کے غلاموں کا کیا حال تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جانثار صحابہ نے بھی اطاعت کا علم بڑے عاشقانہ انداز میں سر بلند رکھا۔آواز سن کر بیٹھ جانے کا واقعہ یہاں بھی ہوا۔مسیح پاک علیہ السلام نے مسجد میں کھڑے لوگوں سے فرمایا بیٹھ جاؤ اور میاں کریم بخش جو ابھی مسجد کے ساتھ والی گلی میں تھے آواز سنتے ہی وہیں بیٹھ گئے۔کسی نے وجہ پوچھی تو یہی کہا کہ جب مسیح کا فرمان کان میں پڑ گیا تو پھر میرا کام یہی تھا کہ اُسی وقت اطاعت کرتا۔اطاعت کے میدان میں حضرت مولانا نور الدین کا کوئی ثانی نہ تھا۔آقا نے دہلی سے پیغام بھجوایا کہ فوراً آجائیں، پروانہ مہدی اسی لمحہ کام چھوڑ کر روانہ ہو گیا۔جوتی بھی چلتے چلتے درست کی۔خالی ہاتھ نکل پڑے کہ فوراً کا مطلب ہے فوراً اور سیدھے دہلی پہنچ کر حضور کے قدموں میں حاضر ہو گئے۔بھیرہ سے قادیان آئے اور جب مسیح پاک