نظام خلافت — Page 94
94 نیکی کا ایک اور میدان جس کی طرف ہمارے پیارے آقا نے ہمیں بلایا ہے وہ نظام وصیت میں شمولیت ہے۔ٹھیک ایک سال قبل ہم سب نے اس جلسہ سالانہ کے سٹیج سے ایک مقدس آواز سنی تھی۔آج اس کو ۳۶۵ دن گزرچکے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے 16 ہزار سے زائد مخلصین نے آقا کی آواز پر والہانہ لبیک کہنے کی سعادت پائی لیکن بہت ایسے ہیں جو ابھی تک یہ سعادت حاصل نہیں کر سکے۔میں ان سے عرض کرتا ہوں کہ اس تحریک کو معمولی خیال نہ کریں۔یہ بچے اور مخلص احمدی میں فرق ظاہر کرنے والی تحریک ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں خدا کا یہ ارادہ ہے کہ اس انتظام سے منافق اور مومن میں تمیز کرے۔پھر یہ بھی تو دیکھو کہ ہمارے آقا کے دل کی تمنا اور خواہش کیا ہے۔آپ نے فرمایا تھا: ” میری یہ خواہش ہے اور میں یہ تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ اس آسمانی نظام میں، اپنی زندگیوں کو پاک کرنے کے لئے، اپنی نسلوں کی زندگیوں کو پاک کرنے کے لئے شامل ہوں“ اختتامی خطاب جلسه سالانه برطانیه فرموده یکم اگست ۲۰۰۴) اور یہ بھی یادرکھیں کہ آج سے ٹھیک دس روز قبل حضور انور نے ایک بار پھر اپنے ایک خصوصی پیغام میں اس کا تاکیدی ذکر فرمایا ہے۔جو دوست ابھی تک اس نظام وصیت میں شامل نہیں ہو سکے وہ اس ارشاد کو خوب کان کھول کر سن لیں اور عمل کی سعادت یا گئیں۔آپ نے فرمایا: