نظام خلافت

by Other Authors

Page 93 of 112

نظام خلافت — Page 93

93 پیارے امام ایدہ اللہ تعالی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آگے آئیں اور ظلمتوں میں بھٹکتی ہوئی انسانیت کو اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر لے آئیں۔آج اربوں دل ایسے ہیں جو صلى الله محمد مصطفے ﷺ کے نور سے نا آشنا ہیں۔ان دلوں کو اسلام کے محبت بھرے پیغام سے جیتنا ہمارا کام ہے اور یہی وہ فرض ہے جس کی طرف حضور انور ہمیں بلا رہے ہیں۔اسلام اور رسول پاک ﷺ کی ذات اقدس کے خلاف کئے جانے والے اعتراضات کے جوابات دینا بھی ایک عظیم ذمہ داری ہے جو ہر احمدی کو ہمیشہ یادر کھنی چاہئے۔پھر ہمارے پیارے آقا نے مساجد کی تعمیر اور خدمت انسانیت کے بہت سے منصوبوں کے لئے مالی قربانیوں کی طرف بھی جماعت کو بلایا ہے۔طاہر فاؤنڈیشن۔سپین کی مسجد۔مریم شادی فنڈ۔طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ وغیرہ۔ابھی کل ہی حضور انور نے برطانیہ میں جماعت احمدیہ کی نئی جلسہ گاہ کے بارہ میں خوشخبری سناتے ہوئے مالی قربانی کی تحریک فرمائی ہے۔یہ سب نیکی کی راہیں ہیں جو مخیر احباب کی راہ دیکھ رہی ہیں۔اس کتاب کی اشاعت کے وقت 1208 ایکٹر رقبہ پرمشتمل نئی جلسہ گاہ خریدی جا چکی ہے اور حضور انور - ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس نئی جلسہ گاہ کا نام ” حديقة المهدی‘عطافرمایا ہے۔الحمد لله) تین سال بعد انشاء اللہ تعالیٰ خلافت احمدیہ کی صد سالہ جوبلی منائی جائے گی۔اس حوالہ سے حضور انور نے ساری جماعت کو نفلی روزوں۔نوافل اور دعاؤں کی ایک جامع تحریک فرمائی ہے۔ہر فر د جماعت اس تحریک کا مخاطب ہے اور ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اس روحانی پروگرام میں بھر پور حصہ لے۔