نظام خلافت

by Other Authors

Page 88 of 112

نظام خلافت — Page 88

88 پس ہر احمدی کی ایک بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ خلیفہ وقت کے ارشادات کو توجہ سے سنے اور اس کی طرف سے آنے والی ہر آواز پر کان دھرے۔خلیفہ وقت کو اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائید اور راہنمائی نصیب ہوتی ہے۔وہ خدا تعالیٰ کے اذن اور ہدایت سے بولتا ہے۔علم و عرفان کے چشمے اس کی مبارک زبان پر جاری ہوتے ہیں۔وہ ان باتوں کی طرف جماعت مومنین کو بلاتا ہے جو وقت کی عین ضرورت اور ہر سننے والے کے لئے انتہائی مفید اور بابرکت ہوتی ہیں پس حضور انور کے پر معارف خطبات جمعہ کو با قاعدگی سے اور پوری توجہ سے سننا، بچوں کو سنانا اور سمجھانا ہر احمدی کی ایک بنیادی ذمہ داری ہے۔حضور انور کے خطابات اور پیغامات کو سننا بھی بہت لازم ہے۔ان باتوں کو سننے سے ہی ہمیں معلوم ہو سکتا ہے کہ پیارے حضور ہم سے کیا فرمارہے ہیں اور ہم سے کیا توقعات رکھتے ہیں۔پس جو احمدی ان خطبات اور خطابات کو با قاعدہ اہتمام ے نہیں سنے گاوہ حضور کے ارشادات کی تعمیل کی سعادت سے بھی محروم رہ جائے گا۔ایک اور ذمہ داری اطاعت خلافت کا ایک اہم زینہ عاجزی اور خاکساری کا لبادہ پہن کر اپنے آپ کو ایک ذرہ ناچیز کے طور پر خلیفہ وقت کے قدموں میں پیش کر دینا ہے۔جس احمدی پر منصب خلافت کی عظمت پوری طرح واضح ہو، جو خلیفہ وقت کو رسول متبوع کا جانشین یقین کرتا ہو اس کے لئے یہ مرحلہ ہرگز مشکل نہیں بلکہ یہی تو ایک بچے احمدی کی نشانی ہے