نظام خلافت

by Other Authors

Page 84 of 112

نظام خلافت — Page 84

84 مقام قبولیت دعا سے برکت حاصل کرنے کے لئے مومنین کی ایک اہم ذمہ داری یہ ہے لہ وہ خلیفہ وقت کے ساتھ محبت و عقیدت اور فدائیت کا ایک ذاتی اور قریبی تعلق رکھیں۔یہ وہ نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس دور میں ہمیں اتنے متنوع انداز میں اور اتنی سہولت سے میسر کی ہے جیسی اس سے قبل کبھی نہ تھی۔خلیفہ وقت سے ذاتی اور فیملی ملاقات کی صورت آج ہر احمدی کو میسر ہے۔خواہ وہ دنیا کے کسی ملک میں رہتا ہو، خلیفہ وقت کے قدموں میں حاضر ہو کر وہ یہ شرف حاصل کر سکتا ہے۔پھر حضور انور کے عالمگیر دورہ جات کے دوران اُن ممالک کے احمدیوں کو یہ سعادت اپنے ملک میں رہتے ہوئے مل جاتی ہے۔خطوط۔فیکس اور ای میلز کے ذریعہ حضور انور سے براہ راست رابطہ کا پورا نظام موجود ہے۔اس سے بھر پور استفادہ کرنا اور خلیفئہ وقت سے مسلسل رابطہ رکھنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔خلیفہ وقت کے لئے دعا ئیں خلیفہ وقت کا بابرکت وجود ساری جماعت کے لئے یمن وسعادت اور برکتوں کا خزانہ ہے۔خلیفہ وقت کی مقبول دعائیں ساری جماعت کو ہر آن نصیب رہتی ہیں۔اگر چہ اس احسان کا بدلہ تو کبھی چکا یا نہیں جا سکتا لیکن ہر مخلص احمدی کا یہ فرض ضرور بنتا ہے کہ وہ ہمیشہ محسن آقا کے لئے مجسم دعا بنار ہے اور کبھی بھی اس بارہ میں غفلت کا شکار نہ ہو۔اٹھتے بیٹھتے اللهُمَّ اَيَدُ إِمَا مَنَا بِرُوحِ الْقُدُسِ کے کلمات ور دزبان رہنے چاہئیں اور