نظام خلافت

by Other Authors

Page 85 of 112

نظام خلافت — Page 85

85 رسول مقبول ﷺ کی یہ حدیث بھی مستحضر رہنی چاہئے جس میں آپ نے فرمایا: عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : خِيَارُ اَ تَمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ وَ تُصَلُّوْنَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّوْنَ عَلَيْكُمْ (مسلم کتاب الامارة باب خيار الائمة واشرارهم ) تمھارے بہترین سردار وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں۔تم ان کے لئے دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لئے دعائیں کرتے ہیں۔خلیفہ وقت کی احباب جماعت سے محبت و شفقت کے نظارے تو ہم دن رات مشاہدہ کرتے ہیں۔ہمیں یہ جائزہ لینا چاہیے کہ ہماری محبت کا معیار کیا ہے؟ خلیفہ وقت کی دعا ئیں تو ہم ہر آن حاصل کرتے ہیں ہماری فکر یہ ہونی چاہئے کہ کیا ہم بھی خلیفہ وقت کے لئے دعا کرنے کا حق ادا کرتے ہیں یا نہیں؟ خلیفہ وقت کے ارشادات کو سننا قرآن مجید میں جماعت مومنین کا شعار سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔وہ ہمیشہ نیکی کی باتوں کو تو جہ سے سنتے سمجھتے اور یادر کھتے ہیں اور پھر ان باتوں پر دل و جان سے عمل بھی کرتے ہیں۔اطاعت کا پہلا زینہ سننا ہے، اسی لئے اس صفت کو