نظام خلافت — Page 81
81 زمانے میں مسیح موعود اور مہدی کی جماعت میں شامل ہونے کی توفیق بھی اس نے عطا فرمائی جس میں ایک نظام قائم ہے، ایک نظامِ خلافت قائم ہے، ایک مضبوط کڑا آپ کے ہاتھ میں ہے جس کا ٹوٹنا ممکن نہیں۔لیکن یاد رکھیں کہ یہ کٹڑا تو ٹوٹنے والا نہیں لیکن اگر آپ نے اپنے ہاتھ ذرا ڈھیلے کئے تو آپ کے ٹوٹنے کے امکان پیدا ہو سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس سے بچائے۔اس لئے اس حکم کو ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھو اور نظام جماعت سے ہمیشہ چھٹے رہو۔کیونکہ اب اس کے بغیر آپ کی بقا نہیں۔یاد رکھیں شیطان راستہ میں بیٹھا ہے۔ہمیشہ آپ کو ورغلاتا رہے گا۔“ (۲۲ اگست ۲۰۰۳ء مئی مارکیٹ ،منہائیم، جرمنی) اپنے ایک حالیہ خطبہ جمعہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا ہے: ” ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ۔۔۔۔استحکام خلافت کے لئے دعائیں کریں تا کہ خلافت کی برکات آپ میں ہمیشہ قائم رہیں۔۔۔۔۔۔اپنے اندر خاص تبدیلیاں پیدا کریں۔پہلے سے بڑھ کر ایمان و اخلاص میں ترقی کریں۔۔۔اب احمدیت کا علمبر دار وہی ہے جو نیک اعمال کرنے والا ہے اور خلافت سے چمٹارہنے والا ہے۔“ خطبه جمعه فرموده ۲۷ مئی ۲۰۰۵ء)