نظام خلافت

by Other Authors

Page 80 of 112

نظام خلافت — Page 80

80 رہنے کی تلقین کرتے رہیں۔ہمیشہ اس کی سر بلندی اور مضبوطی کے لئے کوشاں رہیں اور اس راہ میں درپیش ہر قربانی کے لئے مستعد رہیں۔(مشعل راه جلد ۵ صفحه ۳۲-۳۳) اپنے ایک پیغام میں آپ نے احباب جماعت سے فرمایا: یہ خلافت کی ہی نعمت ہے جو جماعت کی جان ہے۔اس لئے اگر آپ زندگی چاہتے ہیں تو خلافت احمدیہ کے ساتھ اخلاص اور وفا کے ساتھ چمٹ جائیں۔پوری طرح اس سے وابستہ ہو جائیں کہ آپ کی ہر ترقی کا راز خلافت سے وابستگی میں ہی مضمر ہے۔ایسے بن جائیں کہ خلیفہ وقت کی رضا آپ کی رضا ہو جائے۔خلیفہ وقت کے قدموں پر آپ کا قدم اور خلیفہ وقت کی خوشنودی آپ کا صح نظر ہو جائے۔66 (ماہنامہ خالد ربوہ سید ناطاہر نمبر مارچ اپریل 2004ء) ایک جلسہ سالانہ کے موقع پر آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا احسان ہے احمدیوں پر کہ نہ صرف ہادی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں شامل ہونے کی توفیق ملی بلکہ اس