نظام خلافت

by Other Authors

Page 50 of 112

نظام خلافت — Page 50

50 بظاہر یہ ایک انتخاب کی صورت نظر آتی ہے لیکن حقیقت میں یہ خدا کا انتخاب ہوتا ہے اور مومنین کے پاک دل اللہ تعالیٰ کی قدرت اور تصرف کے تابع اُسی پاک وجود کومنتخب کرتے ہیں جو دراصل خدا کا انتخاب ہوتا ہے۔آیت استخلاف میں لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ کے الفاظ میں یہی مضمون بیان کیا گیا ہے۔اس طریق انتخاب میں ایک یہ حکمت بھی مضمر ہے کہ جماعت مومنین جس کو انتخاب میں حصہ دار بنایا جاتا ہے وہ اس منتخب خلیفہ کی اطاعت بجالائے اور پورے شرح صدر کے ساتھ اس کی آواز پر لبیک کہے۔ضمناً یہاں یہ بات بھی یادر ہے کہ کا مظہر ہر خلیفہ، گزرے ہوئے نبی کا خلیفہ ہوتا ہے، اپنے سے پہلے خلیفہ کا خلیفہ نہیں ہوتا۔اسی لئے ایسے خلفاء کو ہمیشہ خليفة الرسول کا نام دیا جاتا ہے۔اسی اصول کے مطابق جماعت احمد یہ میں ہر خلیفہ کو حضرت خلیفۃ اسیح کہا جاتا ہے۔خلافت کی عظمت اور برکات نظامِ خلافت کی عظمت اور برکت کا مضمون بڑے اختصار اور جامعیت کے ساتھ سورۃ النور کی آیت استخلاف میں بیان کیا گیا ہے جس کی تلاوت شروع میں کی گئی۔اس کا ترجمہ ہے: تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے ان سے اللہ نے پختہ وعدہ کیا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے