نظام خلافت

by Other Authors

Page 37 of 112

نظام خلافت — Page 37

37 نیا مرکز بنانے پر مجبور کیا۔ابھی جماعت اپنے قدموں پر سنجل رہی تھی کہ ۱۹۵۳ ء میں جماعت کے خلاف ملک گیر طوفان مخالفت بر پا ہو گیا۔حقیقت پسند پارٹی نے اس موقعہ سے فائدہ برپا اٹھاتے ہوئے اندرونی طور پر جماعت کو منتشر اور گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ان فتنوں نے یکے بعد دیگرے سراٹھایا لیکن ہر بار ہر فتنہ خلافت کی عظیم چٹان سے ٹکرا کر پاش پاش ہو گیا۔احرار کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور منافقین کے ناپاک عزائم خاکستر ہو گئے۔خدا کے طاقتور ہاتھ نے خلافت کے ذریعہ جماعت کو ترقی اور اسلام کو غلبہ عطا فرمایا۔خلافت ثالثہ کے دور میں ۱۹۷۴ کے ہنگاموں میں مخالفین نے ایک بار پھر سرتوڑ کوشش کی کہ جماعت کو ختم کرسکیں لیکن ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد رہے۔کئی خوش قسمت احمدیوں کے سر تن سے جدا کر دیئے گئے ، ان کی جائیدادیں لوٹ کی گئیں، ان کے گھر جلا دیئے گئے لیکن کوئی ان کے چہروں سے مسکراہٹ نہ چھین سکا! خلافت رابعہ کا آغاز ہوا تو خلیفہ وقت کی مقناطیسی شخصیت اور برق رفتاری کو دیکھ کر مخالفین احمدیت کے اوسان خطا ہو گئے اور انہوں نے مخالفانہ کوششوں کو نقطۂ عروج تک پہنچا دیا۔۱۹۸۴ ء میں رسوائے زمانہ سیاہ قانون جاری کر کے احمدیت کی ترقی کا راستہ بند کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔یہ ضرور ہوا کہ چند پاکبازوں نے شہادت کا جام پیا اور متعدد اسیران راہ مولا آج بھی کال کوٹھڑیوں کو بقعہ نور بنائے ہوئے ہیں لیکن خدا