نظام خلافت — Page 36
36 اسلام نے خلفاء کے ذریعہ ترقی کی ہے اور آئندہ بھی اسی ذریعہ سے ترقی کرے گا“ خلافت احمدیہ کی فتوحات درس القرآن صفحہ ۷۲ مطبوعہ نومبر ۱۹۲۱ء) شوکت اسلام کی علمبر دار جماعت احمدیہ کی سوسالہ تاریخ مصائب و مشکلات اور خدائی فضلوں کی تاریخ ہے۔اس عرصہ میں مخالفت کی آندھیاں چلیں ہخالفین نے اپنے ترکش کے سب تیروں کو چلایا اور پہاڑوں جیسی شخصیتوں نے احمدیت سے ٹکر لی لیکن خدائی وعدوں کے مطابق ہمیشہ اور ہر بار حق غالب ہوا اور باطل نے منہ کی کھائی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر خلافت کے بارہ میں شکوک وشبہات نے سر اٹھایا جس کو حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جیسے صدیقی عزم و جلال کے ساتھ چل کر رکھ دیا۔خلافت ثانیہ کے آغاز پر پھر منکرین خلافت نے بھر پور فتنہ پیدا کیا اور علیحدہ ہو کر لاہور کی راہ لی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے باوجود نو عمری کے اس فتنہ کے وقت جماعت کی ایسی اعلیٰ قیادت کی کہ منافقین کی سب چالیں ناکام ہو گئیں۔پھر اسی خلافت کے تاریخی دور میں مصری کا فتنہ اٹھا، مستریوں نے فتنہ برپا کر دیا۔احرار نے جماعت کو مٹانے کے لئے ملک گیر مہم جاری کی تقسیم ملک کا زلزلہ آیا جس نے جماعت کو اپنے دائی مرکز سے الگ ہو کر ایک