نظام خلافت

by Other Authors

Page 30 of 112

نظام خلافت — Page 30

30 ۸۴ برس کا عرصہ پورا ہونے کو ہے۔اس مضمون کی اشاعت کے وقت 2006 ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے 98 سال مکمل ہو چکے ہیں۔الحمد لله ) خدا گواہ ہے اور ہم اس کے حضور سجدات شکر بجالاتے ہوئے اس امر کا اقرار کرتے ہیں کہ اس عرصہ کا ایک ایک دن اس بات پر گواہ ہے کہ خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو وہ عظمت، وہ تمکنت اور وہ عالمگیر ترقی عطا فرمائی ہے جو ایک جاری وساری زندہ و تابندہ معجزہ کا حکم رکھتی ہے۔خلافت احمدیہ کے اثمار سامعین کرام ! خلافت احمدیہ کے ذریعہ غلبہ اسلام کی داستان دلنشین اور ایمان افروز ہونے کے ساتھ ساتھ اتنی پر شوکت اور پر عظمت ہے کہ اس کا بیان کرتے ہوئے میری زبان لڑکھڑاتی ہے اور الفاظ میرا ساتھ نہیں دیتے کہ کس طرح خلافت احمدیہ کے ذریعہ ہونے والی اسلام کی عالمگیر روز افزوں ترقی کو نوک زباں پر لاؤں۔حق یہ ہے کہ خدمت و اشاعت اسلام کا جو بیج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس ہاتھوں سے بویا گیا آج خلافت احمدیہ کے زیر سایہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔پاکیزہ کلمہ کی مثال کی طرح اس درخت کی جڑیں اکناف عالم میں مضبوطی سے قائم ہو چکی ہیں اور اس کی شاخوں نے فضا کی وسعتوں کو بھر دیا ہے۔