نظام خلافت

by Other Authors

Page 52 of 112

نظام خلافت — Page 52

52 اور تاج خلافت سے سرفراز کیا جانے والا خلیفہ نور نبوت کا ظلت کامل ہوتا ہے۔وہ ظلمی طور پر رسول کے کمالات اپنے اندر رکھتا ہے اور اس کی برکتوں سے حصہ پانے والا ہوتا ہے۔خدا اپنے تصرف کامل سے خلیفہ کو خلافت کا منصب عطا کرتا ہے۔خلیفہ خدا بناتا ہے اور کوئی نہیں جو اسے اس منصب سے معزول کر سکے۔وہ مؤید من اللہ ہوتا ہے۔ہر آن نصرت الہی کا سایہ اس کے سر پر ہوتا ہے۔خدا اس کا معلم اور راہنما ہوتا ہے۔دینی علوم ومعارف اس کو خدا سے عطا ہوتے ہیں۔اور خدا خود اس کی محبت اور الفت دلوں میں پیدا کرتا ہے اور پھر محبت کے یہ دائرے پھیلتے چلے جاتے ہیں۔وہ خدائی انوار سے منور ہو کر منبع نور بن جاتا ہے اور قبولیت دعا کا اعجاز اسے عطا کیا جاتا ہے۔اس کی اطاعت در اصل رسول کی اطاعت ہوتی ہے جس کا وہ خلیفہ ہوتا ہے اور یہی اطاعت بالآخر انسان کو خدا کی اطاعت سے وابستہ کرنے کی ضمانت بن جاتی ہے۔پس خلیفة الرسول کی اطاعت اور اس کے ساتھ دلی وابستگی ایک مومن کے لئے خدا کی اطاعت کا وسیلہ بن جاتی ہے۔خلیفہ اپنے وقت میں روئے زمین پر خدا تعالیٰ کا نمائندہ اور اس کا محبوب ترین بندہ ہوتا ہے۔خالق کا ئنات اور قادر وتو انا خدا کا محبوب بندہ ہونے کے ناطے کامیابیاں اور کامرانیاں اس کے قدم چومتی ہیں۔خدا تعالی کی تائید و نصرت کی برکت سے اسے غلبہ اور استیلاء نصیب ہوتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا: ' جس کو خدا خلیفہ بنا تا ہے کوئی نہیں جو اس کے کاموں میں