نظام خلافت

by Other Authors

Page 48 of 112

نظام خلافت — Page 48

48 بڑھتا چلا جاتا ہے۔تقریر کے موضوع کی مناسبت سے میں دوسری قسم کی خلافت کا ذکر قدرے تفصیل سے کروں گا جو نبی یا رسول کے بعد اسکے ماننے والوں میں قائم ہوتی ہے۔ہمارے آقا ومولیٰ حضرت محمد مصطفے ﷺ نے فرمایا ہے کہ: " مَا كَانَتْ نَبُوَّةٌ قَطُّ إِلا تَبِعَتُهَا خِلَافَةٌ “ (كنز العمال الفصل الاول فى بعض خصائص الانبياء حدیث نمبر ۳۲۲۴) ہر نبوت کے بعد لازماً خلافت کا سلسلہ قائم ہوتا ہے اور دراصل یہی وہ بابرکت سلسلہ خلافت ہے جس کے بارہ میں آپ نے ایک دوسری حدیث میں خِلَافَة عَلَى مِنْهَاجِ النَّبُوَّةِ کے الفاظ بھی استعمال فرمائے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کی ضرورت اور حکمت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے: د, خلیفہ جانشین کو کہتے ہیں اور رسول کا جانشین حقیقی معنوں کے لحاظ سے وہی ہوسکتا ہے جو ظنی طور پر رسول کے کمالات اپنے اندر رکھتا ہو۔۔۔خلیفہ در حقیقت رسول کاظل ہوتا ہے اور چونکہ کسی انسان کے لئے دائگی طور پر بتا نہیں۔لہذا خدا تعالی نے ارادہ کیا کہ رسولوں کے وجود کو جو تمام دنیا کے وجودوں سے اشرف و اولی میں نقی طور پر ہمیشہ کے لئے تا قیامت قائم رکھے۔سو اسی غرض سے خدا تعالیٰ نے خلافت کو تجویز کیا تا دنیا کبھی اور کسی زمانہ میں برکاتِ رسالت سے