نظام خلافت — Page 25
25 امت مسلمہ نے جو پایا تھا وہ خلافت کے طفیل پایا تھا، اس خلافت کو چھوڑا ہے تو اب ان کی جھولی خالی ہوکر رہ گئی ہے۔حضرات ! خلافت راشدہ سے محرومی کے بعد مسلمانوں کی کسمپرسی کی یہ طویل صلى الله رات کم و بیش ایک ہزار سال تک جاری رہی۔صادق و مصدوق عﷺ کی پیش خبری کے عین مطابق فیج اعوج کے اس زمانہ میں اسلام کی حالت ناگفتہ بہ ہوگئی۔ایمان ثریا پر جا پہنچا اور کیفیت یہ ہوگئی کہ رہا دین باقی نہ اسلام باقی اک اسلام کا رہ گیا نام باقی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت بالآخر اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئی اور سچے وعدوں والے خدا نے اپنے وعدے کے مطابق اس دور آخرین میں ایک آسمانی مصلح کے ذریعہ احیائے اسلام کی بنیاد رکھی۔سیدنا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی نے نبی اکرم کی روحانی بعثت ثانیہ کے طور پر مبعوث فرمایا اور امام مہدی اور مسیح موعود کا بلند منصب عطا فر مایا۔آپ کی آمد کا مقصد يُخي الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةَ کے الفاظ میں بیان ہوا ہے۔احیائے اسلام، قیام شریعت اور تحمیل اشاعت اسلام کو اس حد تک آگے بڑھانا کہ بالآخر عالمگیر غلبہ اسلام پر منتج ہو۔بلا استثناء سب مفسرین قرآن اس بات پر