نظام خلافت — Page 106
106 کر آج اس عہد کو پھر سے تازہ کرتا ہے کہ ہم تیرے مبارک الفاظ کو اپنے سینوں میں جگہ دیں گے۔اُن کو عمل کے سانچوں میں ڈھالیں اور تیری ہر ہدایت پر اس طرح والہانہ لبیک کہیں گے کہ اطاعت کے پیکر فرشتے بھی اس کو رشک کی نگاہ سے دیکھیں۔اے خدا! تو ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے اس وعدہ کو پورا کر سکیں اور زندگی کے آخری سانس تک وفا کے ساتھ اس عہد کو نبھاتے چلے جائیں۔آمین وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين