نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 456 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 456

۴۳۵ خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے موقع پر جماعت احمدیہ عالمگیر کا اظہار تشکر جماعت احمد یہ عالمگیر اس لحاظ سے دنیا بھر میں خوش قسمت ترین جماعت ہے جو 100 سال سے خلافت کے سائے تلے زندگی گزار رہی ہے۔اکناف عالم میں بسنے والے کروڑوں عشاق احمد بیت اس بات پر زندہ گواہ ہیں کہ آج خلافت احمدیہ کی دوسری صدی کے سر پر عافیت کے حصار کے نیچے خوشیاں اور برکتیں حاصل کر رہے ہیں اور آج خلافت سے بڑھ کر کوئی اور عافیت بخش سایہ نہیں۔خدا تعالیٰ کی اسی نعمت کے شکرانے کے طور پر دعاؤں، برکتوں، رحمتوں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے بے حساب نازل ہونے والے فضلوں میں دنیا بھر میں بسنے والے کروڑ ہا احمدی مردوزن اور بچوں نے خلافت احمدیہ کی پہلی صدی کو الوداع اور دوسری صدی کا استقبال ایمانی جوش و جذبے اور خدا کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہوئے کیا۔اس دن کی روداد لفظوں میں بیان کرنے والی نہیں بلکہ ذاتی تجربہ کی روشنی میں محسوس کرنے اور جاننے والی عظیم کیفیات ہیں۔27 مئی 2008ء کے تاریخی دن مرکزی تقریب خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی جلسہ تھا جو لندن کے معروف ایکسل (Excel) سنٹر میں منعقد ہوا جس میں کروڑوں دلوں کی جان سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بنفس نفیس