نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 351
دوره ماریش ماریشس ان خوش نصیب ممالک میں سے ہے جہاں حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ہی احمدیت کا پیغام پہنچ گیا تھا۔اور اب خدا کے فضل سے وہاں ایک بہت ہی فعال اور مضبوط جماعت قائم ہوچکی ہے۔دسمبر ۲۰۰۵ء کے پہلے عشرہ میں حضور ماریشس تشریف لے گئے اور جلسہ سالا نہ ماریشس ۲۰۰۵ء کو رونق بخشی اور اہل ماریشس کی روحانی تسکین کے سامان پیدا ہوئے۔حضرت خلیفہ امسیح الخامس کا منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد ماریشس کا یہ پہلا دورہ تھا۔دورہ بھارت، قادیان حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۱۵ دسمبر ۲۰۰۵ء تا ۱۵ جنوری ۲۰۰۶ ء بھارت کا دورہ کیا۔اس دورہ کا سب سے اہم پہلو حضورانور کی جلسہ سالا نہ قادیان ۲۰۰۵ء میں بنفس نفیس شمولیت تھی۔اس جلسہ کو اور حضور کے اس دورہ کو یہ خصوصیت حاصل تھی کہ قادیان کی سرزمین سے پہلی دفعہ کسی خلیفہ کی آواز ایم ٹی اے کی برکت سے دنیا کے کناروں تک سنی گئی اور جلسہ کے روح پرور نظارے براہ راست اہل دنیا نے دیکھے اور سنے۔حضور نے ایک ماہ تک اہل بھارت کو اپنی روحانی قوت قدسیہ سے سیراب کیا اور ان کے لئے روحانی زندگی کے سامان مہیا کئے۔منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد حضور کا بھارت کا یہ پہلا دورہ تھا۔جو اپنے پیچھے اور لا تعد اد اور ان گنت برکات و اثرات چھوڑ گیا۔