نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 352 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 352

۳۳۱ نورالعین بلڈ و آئی بینک ربوہ کا قیام مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیرانتظام دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے فضل عمر ہسپتال ربوہ کے بالمقابل ایک وسیع ، خوبصورت اور تمام جدید سہولتوں سے آراستہ تین منزلہ عمارت ” نورالعین۔دائرۃ الخدمت الاسلامیہ، تعمیر کی گئی ہے۔جو بلڈ اینڈ آئی بینک کے لئے استعمال ہوگی۔اس خوبصورت اور اہم بلڈنگ کا افتتاح مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ صدرانجمن احمد یہ پاکستان نے مورخہ ۷ ا ا پریل ۲۰۰۵ ء کو اسی عمارت کے سیمینار ہال میں کیا۔اس سطح کی یہ سہولت پاکستان کے صرف چند بڑے شہروں میں میسر ہے۔اس پہلو سے یہ عمارت اور یہ سہولت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس اہل ربوہ کو یہ سہولت بھی مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیرانتظام میسر آئی۔اس سروس کا با قاعدہ افتتاح بھی مورخہ ۱۷ارا پریل ۲۰۰۵ء کو ہی ہوا۔جو مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی ربوہ نے ہی فرمایا۔برطانیہ میں ۱٫۲۰۸ یکر زمین کی خرید اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمد یہ دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہے۔اور جماعت کا ہر دن، ہرلمحہ اور ہر قدم ترقی کی طرف گامزن ہے اور ای نسبت سے جماعتی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے۔لندن میں خلیفہ اسیح کی موجودگی نے لندن کو ایک لحاظ سے جماعت احمدیہ کے مرکز کی حیثیت عطا کر دی ہے۔یہی وجہ ہے