نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 329 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 329

۱۹۸۴ء میں آپ نے افریقہ کے قحط زدگان ، ۱۹۹۲ء میں صومالیہ کے قحط زدگان اور ۱۹۹۴ء میں اہل روانڈا کے لئے مالی تحریکات فرما ئیں۔اسی طرح السلویڈور کے زلزله زدگان کے لئے تحریک فرمائی۔جنوری ۱۹۹۵ء میں جاپان کے شہر کو بے میں زلزلہ آیا جس میں حضور کے ارشاد کے تابع جماعت نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔اسی طرح اگر ۱۹۹۹ء میں ترکی اور ۲۰۰۱ ء میں بھارت میں زلزلہ کے موقع پر جماعت نے ہر قسم کی امداد میں حصہ لیا۔۱۹۹۲ء میں بوسنیا کی جنگ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لئے جماعت نے غیر معمولی خدمت کی توفیق پائی۔ان کے اہل خانہ کی تلاش کے لئے حضور نے احمد یہ ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر کر وائے نیز بوسنیا کے جہاد میں احمدیوں کو حتی الوسع حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔۳۰ اکتو بر ۱۹۹۲ء کو حضور نے بوسنیا کے یتیم بچوں کی امداد اور ۱۹ فروری ۱۹۹۳ء کو بوسنین خاندانوں سے مواخات قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔۲۹ جنوری ۱۹۹۹ ء کو حضور نے افریقن ممالک خصوصاً سیرالیون کے مسلمان یتامیٰ اور بیوگان کی خدمت کی عالمی تحریک کی اور فرمایا تیتامی کوگھروں میں پالنے کی رسم زندہ کریں۔۵ فروری ۱۹۹۹ء کو حضور نے عراق کے تیموں اور بیواؤں کے لئے خصوصی دعاؤں کی تحریک فرمائی۔اس سے قبل حضور نے ۳۰ مئی ۱۹۹۷ء کے خطبہ میں یہ بھی تحریک فرمائی کہ احمدی خدمت خلق کرنے والی عالمی تنظیموں کے ممبر بنیں۔عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ظلم وستم اور خدمت کے وسیع میدانوں میں جماعت کا خاطر خواہ حصہ ڈالنے کے لئے حضور نے ۱۹۹۲ء میں خدمت خلق کی عالمی تنظیم قائم