نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 289
۲۶۸ اخبارات ورسائل مختلف ملکوں اور مختلف زبانوں میں جماعت احمدیہ کے۱۱۲۔اخبارات ورسائل شائع ہوئے۔قرآن کریم کے تراجم قرآن کریم کے تراجم انگریزی، ڈچ ، جرمن ، سواحیلی ، ہندی اور گورمکھی زبانوں میں شائع کئے گئے ان کے علاوہ مختلف ملکوں کی بارہ اور زبانوں میں ترجمے تیار کئے گئے۔اخبار الفضل سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی کا ایک نہایت اہم کارنامہ اخبار الفضل کا اجراء ہے۔یہ اخبار حضور نے ۱۸ جون ۱۹۱۳ء کو قادیان سے جاری فرمایا۔اس کے پہلے ایڈیٹر بھی حضور خود تھے۔یہ اخبار پہلے ہفتہ وار تھا۔پھر ہفتہ میں دو بار شائع ہونے لگا۔پھرسہ روزہ ہو گیا۔آخر ۸ مارچ ۱۹۳۵ء سے مستقل طور پر روزانہ کر دیا گیا۔۱۹۴۷ء تک قادیان سے شائع ہوتا رہا۔قیام پاکستان کے بعد ۱۹۵۴ء تک لاہور سے شائع ہوتا رہا۔۱۹۵۵ء سے ربوہ سے شائع ہورہا ہے۔یہ جماعت احمدیہ کا واحد تر جمان اخبار ہے جس نے خلفائے کرام کے خطبات اور ارشادات کو جماعت تک پہنچانے تبلیغ اور تربیت کرنے اور سلسلہ احمدیہ کی تاریخ کو محفوظ کرنے میں خاص خدمات سرانجام دی ہیں۔