نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 273
۲۵۲ تحریک وقف جدید ۱۹۵۸ء میں حضور نے ملک کے دیہاتی علاقوں تک پیغام حق پہنچانے اور ان کی تعلیم و تربیت کرنے کے لئے بھی ایک تحریک جاری فرمائی جس کا نام وقف جدید رکھا۔اس تحریک کے ماتحت حضور نے احمدی نوجوانوں کو تحریک فرمائی کہ وہ دیہات میں رہ کر لوگوں کو تبلیغ کرنے اور ان کی تعلیم و تربیت کرنے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔چنانچہ بہت سے نوجوانوں نے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔یہ تحریک اب خدا کے فضل کے ساتھ بہت کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اور بین الاقوامی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور اس کے ذریعے ملک کے وسیع دیہاتی علاقوں میں نہایت مفید کام ہو رہا ہے۔وقف جدید کی یہ تحریک غالبا حضور کی آخری تحریک تھی جو حضور انور نے جماعت کے سامنے پیش فرمائی۔چالیس روز تک خاص دعاؤں کی تحریک آپ نے جماعت کی روحانی وجسمانی ترقی کی یکے بعد دیگرے متعدد تجاویز و تحریکات پیش فرمائیں۔آپ کے مبارک معمول کے مطابق یہاں بھی دعاؤں کو اولیت کا مقام حاصل رہا۔چنانچہ آپ نے ۸ مارچ ۱۹۴۴ء سے چالیس روز تک خاص دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی اور پھر چند روز بعد ہی آپ نے تسبیح وتحمید اور درود شریف پڑھنے کی تحریک فرمائی:۔”ہر احمدی یہ عہد کرے کہ وہ روزانہ بارہ دفعہ سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم پڑھ لیا کرے گا اسی طرح دوسری چیز جو اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہے وہ رسول کریم ﷺ کی برکات اور آپ کے فیوض کا دنیا میں وسیع ہونا ہے اور ان برکات اور