نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 272
۲۵۱ ۱۹۴۶ء میں ہوا ۳۳ ہزار افراد شامل ہوئے خلافت ثانیہ میں جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد پونے دولاکھ سے زائد ہوگئی۔گویا خدا کے فضل سے جماعت ہر سال ترقی کرتی چلی گئی کہاں اس جلسہ میں صرف ۷۵ آدمی شریک ہوئے اور کہاں یہ تعداد بڑھتی بڑھتی تقریب دو لاکھ تک جا پہنچی۔الحمد للہ ! تحریک جدید حضور اقدس نے ۱۹۳۴ء میں احراریوں کے فتنے کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک تحریک کا اعلان فرمایا جس کا نام حضور نے تحریک جدید رکھا۔اس تحریک میں حضور نے ۱۹ مطالبات جماعت کے سامنے رکھے ان خطبات میں یہ مطالبے بھی شامل تھے۔(۱) تبلیغ دین کے لئے نو جوان اپنی زندگیاں وقف کریں۔(۲) احمدی ایک خاص چندہ میں حصہ لیں جس کے ذریعے اسلام کی بیرونی ممالک میں اشاعت کی جائے گی۔اس چندہ کو چندہ تحریک جدید کہتے ہیں۔(۳) تمام احمدی سادہ زندگی اختیار کریں۔حتی الامکان سادہ کھانا کھائیں، سادہ لباس پہنیں، کوئی احمدی سینما نہ دیکھے، کوئی احمدی بیکار نہ رہے۔ان باتوں کی اصل غرض یہ تھی کہ ہم اپنے اخراجات کم کر کے زیادہ سے زیادہ رقم جمع کر کے چندہ میں دے سکیں۔یہ تحریک بہت ہی بابرکت ثابت ہوئی اس کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک میں جماعت کے تبلیغی مشن قائم ہوئے۔ہزاروں لوگوں نے اسلام قبول کیا، کئی زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے شائع ہوئے۔جماعت میں قربانی اور اخلاص کی ایک لہر دوڑ گئی۔