نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 248
۲۲۷ ترجمۃ القرآن، خلافت احمدیہ، اظہار حقیقت، اشاعت اسلام، البشری جلد اول و دوم، صحیفہ، اسوه حسنه النبوۃ فی خیر الامت ، ویدک توحید کا نمونہ، مباحثہ مونگھیر ، واقعات مونگھیر ، کشف الحقائق ، تحفہ بنارس، اصول اسلام آئینہ صداقت، احمدیہ پاکٹ بک ، شری نهه کلنک درشن، آئینه حق نما، دین الحق ، عیائی مذہب کا فوٹو ، واقعہ صلیب کی چشم دید شہادت ، سفر نامہ ناصر، اوامر و نواہی قرآن، پیدائش عالم، باوا نانک کی سوانح عمری، آریہ دھرم کا فوٹو ، ہدایت المهتدی الی حقیقۃ المہدی“۔معیار صداقت، کرامات المهدی ، ضرورت نبی، کشف الحقائق ، القاء ربانی۔نئی مساجد کی تعمیر ( تاریخ احمدیت جلد ۳ نیا ایڈیشن ص ۶۰۸) حضرت خلیفہ اول کے زمانہ مبارک میں مندرجہ ذیل مقامات پر نئی مساجد تعمیر ہوئیں۔قادیان ، لاہور، وزیر آباد، ڈیرہ غازی خاں، جموں، بنور ( ریاست پٹیالہ ) احمدیہ پریس میں نمایاں اضافہ خلافت اولی میں جماعت کے پریس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، اخبار نور، اخبار الحق ، اخبار الفضل اور اخبار پیغام صلح اسی دور میں جاری ہوئے اور چونکہ آخر میں اخبار بدر بند ہو گیا تھا اس لئے ان جدید اخباروں کے اجراء سے جماعت کے اخباروں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی۔جو جماعت کی تعداد اور وسعت کے لحاظ سے یقیناً ایک بڑی تعداد تھی۔اخبارات کے علاوہ بعض رسائل کا بھی اجراء ہوا۔مثلاً احمدی خاتون۔