نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 81 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 81

۶۰ پھر خدا تعالیٰ کی وحدانیت کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔صرف ایک ہی اللہ ہے۔اگر کوئی سمجھے کہ اس کو چھوڑ کر اور کسی کو تلاش کر لو تو ایسا نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اللہ ایک ہی ہے دو نہیں ، تین نہیں، چار نہیں اور ہزاروں نہیں۔جب ایک ہی اللہ ہے تو اس کو چھوڑ کر کہاں جاؤ گے“۔برکات خلافت۔انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۲۳۷) پھر شرک کی تردید کے بارہ میں آپ فرماتے ہیں:۔اس سے بڑھ کر میں ایک اور بات بتا تا ہوں اور وہ یہ ہے کہ انسان کو چاہئے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائے۔اللہ ایک ہے۔میں یقین کرتا ہوں کہ کوئی احمدی مشرک نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو موحد بنے کی توفیق دی ہے۔اس لئے مجھے یہ تو ڈر نہیں ہے کہ کوئی احمدی قبروں کے آگے سجدہ کرے گا یا خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی اور کا دامن پکڑنے کی کوشش کرے گا۔باقی دنیا نے تو دین چھوڑ دیا ہے۔گوتم وہ جماعت ہو جس نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔پھر خدا تعالیٰ نے اس جماعت سے وعدہ فرمایا ہے کہ میں اسے بڑھاؤں گا اور یہ ایک برگزیدہ جماعت ہے۔اس لئے اس جماعت کے متعلق صریح شرک کا احتمال نہیں کیا جاسکتا۔(برکات خلافت۔انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۲۳۷) قدرت ثانیہ کے تیسرے مظہر حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب اپنی ابتدائی زندگی سے ہی خدا تعالیٰ کی وحدانیت کو قائم کرنے کا جذ بہ اپنائے ہوئے تھے۔چنانچہ آپ نے فرمایا:۔میں ذاتی تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ خدا مجھ سے پیار کرتا ہے۔اس لئے نہیں کہ میں کچھ ہوں۔میں ایک عاجز ترین انسان ہوں۔بلکہ اس لئے کہ میں اللہ تعالیٰ اور