نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 459 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 459

۴۳۸ ہال میں خلفاء کے ارشادات پر مشتمل فلیکسز آویزاں کی گئی تھیں۔اس رنگارنگ روحانی اور بابرکت پروگرام کے منتظم اعلیٰ مکرم ناصر احمد شمس صاحب سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن تھے جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس تقریب کو کامیاب کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو ان کے ساتھ جملہ خدمت سرانجام دینے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔خواتین کی تقریب لجنہ ہال ربوہ میں منعقد ہوئی جہاں ایک ہزار سے زائد خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔لجنہ ہال کو بھی ایوان محمود کی طرح سجایا گیا تھا۔لائٹنگ، دبیز قالین، آرام دہ کرسیاں اور 300 پودوں سے ایک دیدہ زیب ماحول بنایا گیا تھا۔کھڑکیوں کو چکوں کے ذریعہ بند کیا گیا اور چاروں طرف خلفاء سلسلہ کے ارشادات پر مشتمل فلیکسز آویزاں تھے۔ملٹی میڈیا کے ذریعہ ایم ٹی اے کی کارروائی دکھائی گئی۔ہال کے عقب میں ناصرات کے بیٹھنے کے لئے جگہ بنائی گئی تھی۔ماحول کو ٹھنڈا اور خوشگوار بنانے کے لئے موبائل AC نصب کیا گیا تھا۔لندن میں یہ جلسہ لندن کے مشہور زمانہ ایکسل سنٹر میں بر پا ہوا۔وہاں اس رنگا رنگ اور بابرکت تقریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔انگلستان کے دور ونزدیک کے علاقوں سے ہزاروں احباب و خواتین نے شرکت کی۔مختلف رنگ کے لباس میں ملبوس بچیاں اور بچے نظمیں اور ترانے گارہے تھے۔موسم کی خرابی ، ورکنگ ڈے اور سڑکوں پر بے پناہ رش کے باوجود ہزاروں افراد کشاں کشاں اس تاریخی موقع پر شرکت کرنے کے لئے اس سنٹر میں جمع ہوئے اور کیوں نہ آتے ، ساری دنیا کے احباب کے دلوں میں خلافت احمدیت اور خلیفہ امسیح کی ذات اقدس سے محبت ، الفت اور فدائیت کی