نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 48
۲۷ پس تم اللہ کی مدد کرو، خلافت راشدہ کے قیام کے ذریعے شریعت کو نافذ کرو، تب ہی تمہیں فتح اور عزت ملے گی۔آگے چل کر لکھا گیا کہ:۔"خلافت کے ساتھ تم معتصم کی سیرت کو زندہ کرو گے۔تم مدد کے لئے بچوں کی چیخ و پکار کا جواب دے سکو گے جن کو کفار نے عراق کی دشمنی میں ذلیل وخوار کر رکھا ہے اور ان کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ مدد کے لئے اپنے ہاتھ دراز کریں اور یہ منظر دلوں کو چیر دیتا ہے۔ان بچوں کے چہروں سے معصومیت ٹپکتی ہے جبکہ خوف ان کے دلوں میں بس گیا ہے۔خلافت کے ذریعے تم اپنے دشمن کے قتال کے لئے نکلو گے۔تمہارا خلیفہ لڑائی میں تمہاری قیادت کرے گا نہ کہ فرار میں۔وہ تمہاری حفاظت کرے گا اور تم اس کی قیادت تلے قتال کرو گے اور وہ تمہیں ایک فتح سے دوسری فتح تک لے جائے گا نہ کہ ایک شکست سے دوسری شکست تک۔اے مسلمانو! خلافت کو قائم کرو تم عزت پاؤ گے۔اس کو زندہ کرو گے تو کامیاب رہو گے۔ورنہ تم تہہ در تہہ ظلمت میں گرتے ہی چلے جاؤ گے اور اس وقت پشیمان ہو گے جب بہت دیر ہو چکی ہوگی۔تب اللہ ایسی قوم لے آئے گا جو تم سے بہتر ہوگی جو کہ اللہ کے وعدے کو پورا کرے گی۔ا۔جناب واصف علی واصف یا الہی ، یا الہی کے زیر عنوان اللہ تعالیٰ سے التجا کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ:۔یا الہی ہمیں لیڈروں کی یلغار سے بچا ہمیں ایک قائد عطا فرما، ایسا قائد جو تیرے حبیب کے تابع فرمان ہو۔اس کی اطاعت کریں تو تیری اطاعت کے حقوق ادا ہوتے رہیں۔( روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۶ ستمبر ۱۹۹۱ء)