نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 464 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 464

۴۴۳ جائیں گے۔لیکن یاد رکھیں ان پروگراموں میں دنیا داری نہ ہو بلکہ تقویٰ کے ساتھ اس کا اظہار ہونا چاہئے۔حضور انور نے رسالہ الوصیت میں بیان فرمودہ پیشگوئی بابت خلافت پڑھ کر سنائی اور آیت استخلاف سے استدلال کرتے ہوئے فرمایا کہ ایمان قائم کرنا ضروری ہے۔اعمال صالحہ بجالانے ضروری ہیں۔تمام محبتیں خدا تعالیٰ کے لئے ہوں۔یاد رکھیں کہ خلافت سے وابستہ کر کے خدا تعالیٰ ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا چاہتا ہے جو حقوق اللہ اور حقوق العباد کو قائم کرنے والا ہو۔جب آپ خلافت سے وابستہ ہو جائیں گے تو پھر خدا تعالیٰ آپ کے دائیں بھی ہوگا، بائیں بھی ہو گا، آگے بھی ہوگا اور پیچھے بھی ہوگا اور کوئی کسی قسم کا نقصان تمہیں نہیں پہنچا سکے گا۔حضور انور نے پانچوں خلفاء کے خلافت پر متمکن ہونے کے وقت کے حالات اور ان کے دور میں خدا کے فضل سے عطا ہونے والی ترقیات کا تفصیل سے ذکر فرمایا۔حضور انور نے اس موقع پر تمام دنیا کے کروڑوں احمدی احباب و خواتین کو کھڑا کر کے خلافت کے استحکام اور ہمیشہ اطاعت کرنے کا عہد لیا۔خطاب کے بعد حضور انور نے اجتماعی پُر سوز دعا کرائی۔دعاؤں، برکتوں اور پُرسوز ماحول میں ساری جماعت نے حضور انور کا خطاب ملاحظہ کیا اور خدا کے فضلوں سے اپنی جھولیاں بھریں۔حضور انور کے اس جلالی خطاب کے دوران متعدد آنکھیں اشکبار تھیں اور چھلک چھلک جارہی تھیں۔خدا تعالیٰ کے شکر سے دل بھرے ہوئے تھے۔یہ ایسے نظارے تھے جو ہر دل کی اندرونی کیفیات سے