نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 461
۴۴۰ نظارے بھی دنیا نے ملاحظہ کئے۔یہ ایسا وقت تھا جب جماعت احمدیہ کے پانچویں دور خلافت میں اکناف عالم کے احمدی ایک ساتھ خلافت سے یکجہتی کا اظہار کر رہے تھے اور ہمارے لئے یہ دور واقعی خوش قسمتی لئے ہوئے ہے کہ ہم ایسے دور خلافت سے فیضیاب ہورہے ہیں جس نے خلافت کی پہلی صدی بھی دیکھی ہے اور دوسری صدی میں بھی نئے عزم و ہمت سے ترقیات کی منازل کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے۔اس تقریب کے آغاز سے پہلے براہ راست انٹرویوز اور تعارف کرانے کے لئے قادیان میں محترم مولانا برہان احمد ظفر صاحب ناظر اشاعت قادیان ، ربوہ میں مکرم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب اور لندن میں مکرم فاروق محمود صاحب نے کمپیئر کے فرائض سرانجام دیئے۔لندن سے مختلف وقتوں میں مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت برطانیه، مکرم عطاء المجیب را شد صاحب امام بیت الفضل لندن، مکرم منیر الدین شمس صاحب ایڈیشنل وکیل التصنيف لندن ، مکرم نصیر احمد شاہ صاحب چیئر مین ایم ٹی اے انٹر نیشنل اور مکرم اکرم احمدی صاحب نائب امیر یو کے کی طرف سے خلافت سے وابستگی کے بارے میں تاثرات نشر ہوئے۔ربوہ سے محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید، محترم چوہدری محمد علی صاحب وکیل التصنیف تحریک جدید، محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ناظر دیوان وصدر مجلس انصار اللہ پاکستان، محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت اور محترم فرید