نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 462
۴۴۱ احمد نوید صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے اپنے اپنے انداز میں خلافت سے وابستگی کا اظہار کیا، خلافت کی اہمیت وافادیت بتائی اور اس موقع پر جماعت احمد یہ عالمگیر کو مبارکباد کا تحفہ پیش کیا۔قادیان سے مکرم مولا نا محمد انعام غوری صاحب ناظر اعلی قادیان اور مکرم برہان احمد ظفر صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔جس میں انہوں نے خلافت کے حوالے سے مبسوط انداز میں خیالات پیش کئے اور بتایا کہ دنیا میں ایسا نظارہ کسی نے نہیں دیکھا ہوگا کہ خلافت احمدیہ کی جوبلی کی تقریب دکھائی جارہی ہو اور دنیا کے 190 ممالک میں بسنے والے احباب و خواتین بیک وقت اس سے منسلک ہوں اور ایک امام کے حکم پر لبیک کہتے ہوں۔ان انٹرویوز اور تاثرات کے دوران ان ممالک کے مقامات کے Live نظارے اور تقریبات کے سیز ایم ٹی اے پر دکھائے جاتے رہے۔اللہ تعالیٰ کی حکمت کے تحت 27 مئی کے اس اہم دن قادیان، ربوہ اور لندن میں اللہ کی رحمتوں کو لئے ہوئے بارش اتری، اس طوفان بادوباراں اور ابر آلود موسم کے با وجود ان تقریبات کا انعقاد انتہائی کامیابی سے ہوا اور کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی۔تینوں ممالک کی تقاریب کے دوران آسمان صاف اور موسم خوشگوار ہو گیا۔قادیان میں تو اس خوبصورت موسم میں کھلے آسمان تلے یہ تقریب ہوئی اور سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا۔یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ تینوں جگہوں کے موسم بھی ایک ساتھ تبدیل ہوئے اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی جس سے تقاریب