نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 405
۳۸۴ خلافت رابعہ میں ترقیات کی چند جھلکیاں جولائی ۱۹۸۲ء۔دورہ یورپ کے لئے روانگی۔۱۰ستمبر کو بیت بشارت سپین کا افتتاح فرمایا۔۲۹ اکتو بر۱۹۸۲ء کو بیت اقصیٰ ربوہ میں بیوت الحمد منصوبہ کا اعلان فرمایا۔۱۵ دسمبر ۱۹۸۲ء۔امریکہ کے لئے پانچ نئے مشن ہاؤسز اور بیوت الذکر کی تحریک فرمائی۔۲۵ دسمبر ۱۹۸۲ ء مرکزی مجلس صحت کا قیام۔۲۸ جنوری ۱۹۸۳ء کو تحریک دعوت الی اللہ کا آغاز۔ار اپریل ۱۹۸۳ء دار الضیافت کے جدید بلاک کی توسیعی منزل کی بنیاد رکھی۔اگست ۱۹۸۳ء حضور انور کا دورہ مشرق بعید و آسٹریلیا۔بیت الہدی آسٹریلیا کا سنگ بنیاد۔۲۰ جولائی ۸۴ ء سے ۷ امئی ۸۵ ء تک حکومت پاکستان کے قرطاس ابیض کے جواب میں خطبات کا سلسلہ جو زھق الباطل“ کے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔۱۴ مارچ ۸۶ء اسیران اور شہداء کے لواحقین کے لئے سیدنا بلال فنڈ کی تحریک جاری فرمائی۔۲۰ ستمبر ۸۶۲ ء بیت السلام کینیڈا کا سنگ بنیا درکھا۔۳ اپریل ۱۹۸۷ ء وقف نو کی عظیم الشان تحریک کا اعلان۔یکم اگست ۸۷ء نائیجیریا کے دو بادشاہوں کو حضرت مسیح موعود کے کپڑوں کا تبرک عنایت فرمایا۔