نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 389 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 389

۳۶۸ لینڈ لکسمبرگ۔ایشیا:۔پاکستان، انڈونیشیا، ملائشیا، بھارت، بنگلہ دیش، پاپوا نیوگنی ، سنگاپور، تھائی لینڈ، جاپان، برما، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، فلپائن، ایران ، ترکی ، افغانستان، چین ، جنوبی کوریا، مالدیپ، برونائی ، ہانگ کانگ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک۔جزائر بحر الکامل بشمول براعظم آسٹریلیا:۔آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، چھی ویسٹ سمووا، طوالو، ٹونگا کیری باس نور و سالمن جزائر ، وانوتلی۔تراجم قرآن کریم حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بعثت کا اصل مقصد ہی قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت تھا۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم سے آپ کو عشق کی حد تک دلچسپی اور لگاؤ تھا۔چنانچہ آپ نے فرمایا:۔دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے جماعت احمد یہ عالمگیر خدا کے فضل سے دنیا کی ساٹھ زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کرنے کی سعادت پاچکی ہے۔مزید ۱۸ زبانوں میں تراجم قرآن زیر طبع ہیں۔اور ۲ از بانوں میں قرآن کریم کے ترجمہ کا کام جاری ہے اور پروگرام یہ ہے کہ سوزبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم تفسیری نوٹس کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کر دئیے جائیں۔قرآن کریم کے ۶۸ زبانوں میں مکمل ترجمہ کے علاوہ ایک سو سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کی منتخب آیات کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔