نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 374 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 374

۳۵۳ رہے۔حضرت مسیح علیہ السلام کی خلافت ۱۹۰۰ سال سے برابر قائم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو درجہ میں ان سے بڑے ہیں۔خدا کرے ان کی خلافت دس ہزار سال تک قائم رہے۔مگر یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ تم سال میں ایک دن اس غرض کے لئے خاص طور پر منانے کی کوشش کرو۔میں مرکز کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ وہ بھی ہر سال سیرت النبی کے جلسوں کی طرح خلافت ڈے منایا کرے اور ہر سال یہ بتایا کرے کہ جلسہ میں ان مضامین پر تقاریر کی جائیں الفضل سے مضامین پڑھ کر نوجوانوں کو بتایا جائے کہ حضرت خلیفہ اُسیح الاول نے خلافت احمدیہ کی تائید میں کیا کچھ فرمایا ہے اور پیغامیوں نے اس کے رد میں کیا کچھ لکھا ہے۔اسی طرح وہ رویا و کشوف بیان کئے جایا کریں جو وقت سے پہلے خدا تعالیٰ نے مجھے دکھائے اور جن کو پورا کر کے خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ اس کی برکات اب بھی خلافت سے وابستہ ہیں۔حضور کے اس ارشاد پر نظارت اصلاح وارشاد نے احباب جماعت کے مشورہ سے الفضل 9 نومبر ۱۹۵۶ء میں یہ اعلان کیا کہ ۲۷ مئی کو یوم خلافت مقرر کیا جاتا ہے۔چنانچہ ۱۹۵۷ء سے دنیا بھر کی احمدی جماعتیں اس تاریخ کو نہایت جوش و خروش اور باقاعدگی سے یوم خلافت منارہی ہیں۔ربوہ میں پہلا یوم خلافت تاریخ احمدیت جلد ۱۹ ص ۱۵۴، ۱۵۵) ۲۷ مئی ۱۹۵۷ء میں جماعت احمدیہ کی طرف سے دنیا بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ ”یوم خلافت منایا گیا۔مرکز احمدیت ربوہ میں اس روز بیت المبارک