نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 373 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 373

۳۵۲ حضرت صاحب کا یہ خطاب بعد میں خلافت حقہ اسلامیہ کے عنوان سے شائع کر دیا گیا تھا۔یوم خلافت منانے کا پس منظر ۱۹۵۶ء والے فتنہ خلافت کے پیش نظر مورخه ۲۱/اکتوبر ۱۹۵۶ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے ہدایت فرمائی کہ جماعت احمدیہ کو نظام خلافت کی اہمیت اور برکات تازہ رکھنے کے لئے ہمیشہ ” یوم خلافت“ منانے کی تحریک فرمائی۔چنانچہ حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اجتماع کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ:۔خلافت کی برکات کو یا درکھیں اور کسی چیز کو یا در کھنے کے لئے پرانی قوموں کا یہ دستور ہے کہ وہ سال میں اس کے لئے خاص طور پر ایک دن مناتی ہیں۔مثلاً شیعوں کو دیکھ لو کہ وہ سال میں ایک دفعہ تعزیہ نکال لیتے ہیں تا قوم کو شہادت حسین کا واقعہ یاد رہے۔اسی طرح میں بھی خدام کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سال میں ایک دن خلافت ڈے کے طور پر منایا کریں۔اس میں وہ خلافت کے قیام پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور پرانی تاریخ کو دہرایا کریں۔پرانے اخبارات کا ملنا تو مشکل ہے لیکن الفضل نے پچھلے دنوں ساری تاریخ کو از سرنو بیان کر دیا ہے۔اس میں وہ گالیاں بھی آگئی ہیں۔جو پیغامی لوگ حضرت خلیفہ اول کو دیا کرتے تھے۔اور خلافت کی تائید میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے جو دعوے کئے ہیں وہ بھی نقل کر دیئے گئے ہیں۔تم اس موقعہ پر اخبارات سے یہ حوالے پڑھ کر سناؤ اگر سال میں ایک دفعہ خلافت ڈے منالیا جایا کرے تو ہر سال چھوٹی عمر کے بچوں کو پرانے واقعات یاد ہو جایا کریں گے۔پھر تم یہ جلسے قیامت تک کرتے چلے جاؤ تا جماعت میں خلافت کا ادب اور اس کی اہمیت قائم