نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 354 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 354

۳۳۳ ساری دنیا میں احمدیوں نے عید کی طرح منایا اور خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔۲۷ مئی ۲۰۰۸ کولندن کے معروف ایکسل سینٹر میں خلافت احمد یہ صدسالہ جو بلی کا جلسہ منعقد ہوا جس میں حضور انور نے انتہائی ایمان افروز جلالی خطاب فرمایا۔اور ساری دنیا کے احمدیوں سے بیک وقت خلافت احمدیہ کی حفاظت اور جماعت احمدیہ سے وفاداری کا عہد لیا۔اس تقریب میں ہزاروں احمدی مردوزن اور بچوں نے شمولیت کی اور ایم۔ٹی۔اے کے ذریعہ براہ راست دنیا میں اس جلسہ کی تقریب کو دیکھا اور سنا گیا۔الحمد للہ علی ذالک۔