نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 353
۳۳۲ کہ لندن کا جلسہ سالانہ بھی مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔اس جلسہ کے پیش نظر پہلے ۱/۲۵ یکٹر زمین خریدی گئی۔جو کہ بعد میں کم پڑ گئی۔جس کی وجہ سے گزشتہ سال کرایہ پر جگہ لیکر جلسہ سالانہ کرنا پڑا۔خلافت خامسہ کی برکت سے لندن سے صرف میل کے فاصلہ پر ۲۰۸ ء ایکٹر زمین ۲۵لاکھ پاؤنڈ میں خریدنے کی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو توفیق دی۔جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۰۶ ء سے اسی وسیع وعریض جگہ میں ہو رہا ہے۔یہ خلافت خامسہ کا ایک بہت بڑا پھل ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔ہیومینیٹی فرسٹ کا قیام ہیومینیٹی فرسٹ اب خدا کے فضل سے دنیا کے 19 ممالک میں رجسٹر ہو چکی ہے۔اور حال ہی میں۔U۔N۔O نے بھی اسے اپنے اداروں میں رجسٹر ڈ کر لیا ہے۔اس سال پاکستان میں آنے والے زلزلہ میں ہیومینیٹی فرسٹ نے خدا کے فضل سے بڑا کام کیا ہے۔جس کی تفصیل گزشتہ صفحات میں گزر چکی ہے۔اس کے علاوہ مالی اور نائیجیر یا وغیرہ ممالک میں نلکے اور طبی سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انڈونیشیا میں سونامی طوفان کے وقت سب سے پہلے متاثرین کی مدد کے لئے پہنچنے والی یہ تنظیم تھی۔الحمد للہ علی ذالک صد سالہ خلافت احمد یہ جوہلی کا انعقاد ۲۷ مئی ۲۰۰۸ کو پوری دنیا میں خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی بہت ایمانی جوش و جذبہ سے منائی گئی۔باجماعت نماز تہجد ادا کی گئی۔شیر ینی تقسیم کی گئی۔گھروں میں عمدہ کھانے پکائے گئے۔اس موقعہ پر نئے ملبوسات پہنے گئے۔غرضیکہ اس دن کو